لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے آج لاہور میں ریلی نکالنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے جب کہ آج عورت مارچ بھی ہے، موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کا اجتماع درست نہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ریلی کے آرگنائزرز زیادہ حفاظتی انتظامات کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے آج زمان پارک سے دوپہر ایک بجے ریلی نکا لنےکا اعلان کیا ہے، ریلی فیروزپور روڈ سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر ختم ہوگی، عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جائے گی۔