لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ خوراک پنجاب کو صوبے میں گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کے اعلان پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 مارچ سے گندم خریداری کا اعلان کر رکھا ہے۔
رواں سال کیلئے 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، خریداری سنٹرز سے 38 لاکھ بار دانہ کسانوں کو تقسیم کیا جائے گا، 10 مارچ سے باردانہ تقسیم کا عمل گندم فی من قیمت سے مشروط ہے۔
پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت سندھ حکومت کی طرز پر 4000 روپے فی من مقرر کی سفارش کی گئی ہے، صوبے میں اگر گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے مقرر کی گئی تو گندم خریداری پر 396 ارب روپے خرچ کا تخمینہ ہے۔