بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے نواب کالونی میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
بہاولنگر پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم نے دکان پر چیز لینے کے لئے جانے والی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔