ننکانہ صاحب : (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل کردی گئی ، باپ نے 18 سالہ بیٹی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس کے مطابق ننکانہ صاحب میں باپ نے بیٹے اور دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر 18 سالہ بیٹی مہوش کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ۔
پولیس کی جانب سے مقتولہ کے باپ منظور اور بھائی علی حسنین سمیت چار ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔