لاہور : ( دنیا نیوز ) سنٹرل انویسٹی گیٹنگ ایجنسی ( سی آئی اے ) لاہور نے انتہائی مطلوب دو شوٹرز گرفتار کر لئے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس آفیسر ( ڈی ایس پی ) سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں طلحہ اور عبدالمقیت شامل ہیں۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ عبدالمقیت علی پارک اچھرہ کا رہائشی ہے جبکہ طلحہ کا تعلق سمن آباد سے ہے جس کے خلاف 16 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ دونوں شوٹرز اندرون و بیرون ملک گینگ سے رابطوں میں تھے۔