ڈیرہ غازی خان: ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

Published On 10 March,2023 12:16 pm

ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے 6افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو کے مطابق زائرین حضرت سخی سرور دربار کی زیارت کرنے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے 6افراد جان کی بازی ہارگئے ، جبکہ کچھ زخمی ہوئے ہیں ۔

ٹریکٹر ٹرالی پر 30 سے 40 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ دس افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ریسکیو اور غوطہ خوروں کی ٹیموں کی جانب سے آپریشن جاری ہے ۔


 

Advertisement