لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ ختم، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Published On 09 March,2023 03:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نےلاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر گزشتہ روز 7 دن کے لیے پابندی لگائی تھی تاہم دفعہ 144 کی پابندی دوسرے دن ہی ختم کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری آج کے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 دن کے لیے جاری کل کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔
 

Advertisement