منچن آباد: (دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے شہر منچن آباد میں زمین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ نواحی گاؤں موہلاں والا میں پیش آیا، جہاں بھائی نے بھائی کو ڈنڈوں اور آہنی راڈ کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان تین کنال زمین کا تنازع چل رہا تھا ، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ، پولیس نے ملزم شبیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔