لاہور: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے رہنے والوں کو اب پانی بھی مہنگے داموں ملے گا، 5 واساز کے ٹیرف میں 110 فیصد تک اضافے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واسا لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالا میں پانی کے نرخ بڑھانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، ٹیرف میں 110 فیصد تک اضافے کی منظوری پنجاب حکومت سے لی جائے گی جبکہ آمدن میں اضافے کیلئے واسا کی املاک کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری بھی لی جائے گی۔
شہر میں واسا کی ٹینکیوں پر اشتہاری مہم چلانے کیلئے ایڈورٹائزرز کو مدعو کیا جائے گا، واسا کے بجلی کے بل کم کرنے کیلئے سولر سسٹم پر منتقلی کی تجاویز کی منظوری بھی لی جائے گی۔
قبل ازیں پنجاب کابینہ کمیٹی دوبار ٹیرف بڑھانے کی واسا ڈیمانڈ کو مسترد کر چکی ہے جبکہ ریسورس موبلائزیشن کمیٹی نے واسا کے بزنس پلان کی منظوری دی تھی۔