پنجاب میں انتخابات: الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں

Published On 10 March,2023 04:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں جنرل الیکشن کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں۔

پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا الیکشن سکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ وسیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور تعینات ہو گئے، لاہور میں صوبائی اسمبلی کے 29 حلقوں میں ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کر دی گئی۔

پی پی 144 سے لے کر پی پی 173 تک لاہور کے حلقوں میں الیکشن ہو گا، مجموعی طور پر پنجاب کے 297 حلقوں میں بیورو کریسی کو ریٹرننگ افسران تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کا آلہ کار بنا ہوا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے چیف الیکشن کمشنر پنجاب ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں جس نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Advertisement