پشاور: (دنیا نیوز) صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینے میں تاخیر کرنے پر تحریک انصاف نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ گورنر حاجی غلام علی کو ماہرِ قانون قاضی محمد انور کی جانب سے نوٹس بھجوایا گیا ہے، گورنر نے الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد بھی صوبے میں انتخاب کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ قانونی نوٹس کے ذریعے گورنر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرچکے ہیں، گورنر حاجی غلام علی کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل بھی جلد سامنے آ جائے گا۔