پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس میں انتخابات کی تاریخ نہ دی جاسکی، اگلا اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن کی ٹیم کے درمیان اجلاس ڈیڑھ گھنٹے جاری رہا جس میں الیکشن کمیشن کی ٹیم نے گورنر خیبر پختونخوا کو بریفنگ دی، ٹیم نے الیکشن اخراجات اور دیگر معاملات سے متعلق گورنر کو آگاہ کیا۔
مشاورتی اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور الیکشن کمیشن کی ٹیم شریک تھی، اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پر90 دنوں میں خیبرپختونخوا میں الیکشن کروانے کیلئے تاریخ مقرر کرنے پر مشاورت کی گئی۔