وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس سماعت کیلئے مقرر

Published On 08 January,2026 10:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان 13 جنوری کو سہیل آفریدی کے خلاف ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی سے تحریری جواب طلب کیا ہے، سہیل آفریدی کو الیکشن کمیشن حاضری سے مستثنیٰ ہوں گے۔