خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر الیکشن 30 اپریل کو ہوں گے، انتخابی حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔

انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدوار 12 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے جبکہ 6 اپریل 2023ء کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔