شجاع آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارا کام الیکشن لڑنا ہے اور ہم اس کیلئے تیار ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بی آئی ایس پی کی رقم کی فراہمی بند کر دی گئی تھی، اب زیادہ سے زیادہ خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی، خواتین پروگرام کے تحت اپنی رجسٹریشن کرائیں، یوسف رضا گیلانی کو عوام کو نوکریاں دینے کی سزا دی گئی۔
وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اگر عدالتوں نے عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ دیا تو ان کی گرفتاری ہو گی، آصف زرداری صاحب تو اپنے بیٹے کو بیٹا کہتے ہیں، عمران خان تو اپنی بیٹی کو بیٹی بھی نہیں کہہ سکتا، آئین کے مطابق الیکشن ہونا چاہیے، الیکشن میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔