اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عورتیں ہمارے خاندانی نظام، معاشرے، ملک اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی جرات مند، محنتی اور بہادر عورتوں سمیت دنیا بھرکی عورتوں کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ہوں، آج کا دن منانے کا مقصد عورتوں کی حوصلہ افزائی، ان کے حقوق تسلیم کرنا اور خواتین کی مساوی حیثیت کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پھیلانا ہے۔
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 8, 2023
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج ہماری عورتیں زیادہ نہیں بلکہ اپنے انسانی، آئینی اور قانونی حقوق کا مطالبہ کر رہی ہیں، ان کے کام، محنت، کاوشوں اور کامیابیوں کی حوصلہ افزائی کریں، یہ دن خواتین کی جدوجہد کی علامت ہے، تمام اہل وطن سے گزارش ہے کہ آج دن کے حوالے سے تعصبات سے گریز کریں۔