اگر اسلام کے احکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا دن ہے: نیلم منیر

Last Updated On 09 March,2020 05:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز خواتین کا عالمی دن منایا گیا ، دنیا بھر میں خواتین نے پر جوش انداز میں ویمن ڈے منایا، ویمن کے حوالے سے جہاں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں پر اداکارہ نیلم منیر نے بھی پیغام دے کر سب کے دل جیت لیے۔

اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لکھا کہ اگر اسلام کے احکامات پر عمل کیا جائے تو ہر دن خواتین کا دن ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے خواتین کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی دوپٹہ اوڑھے ہوئے خوبصورت تصویر شیئر کی۔

انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میرے لیے ہر دن عورت کا دن ہے، اگر ہم اسلام کے احکامات پر عمل کریں۔ یہ وہ دن ہے جب ہمیں ان خواتین کی کامیابی کو منانا چاہیے جنہوں نے اپنی زندگی کی تمام مشکلات پر قابو پایا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ہمارا معاشرہ اسلام کی صحیح روح کو سمجھے اور خواتین کو وہ تمام حقوق فراہم کرے جو اسلام نے انہیں دیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خواتین کا عالمی دن منایا گیا، اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین نے مارچ کر کے ایک ہونے کا ثبوت دیا۔
 

Advertisement