پشاور: (دنیا نیوز) اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کی ٹیم خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے مشاورت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچ گئی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ٹیم میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان اور سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال اور ڈی جی لاء محمد ارشد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ٹیم گورنرپختونخوا سے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کی ٹیم کو الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کے لیے آج بلایا ہے۔