پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی حکومت کو تقرریوں اور تبادلوں کی اجازت دے دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلے کے مطابق چیف سیکرٹری سیکرٹریٹ کے گریڈ 19 تک کے افسروں کے تبادلوں کے مجاز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں انتخابات: الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں
مراسلے کے مطابق گریڈ 20 یا گریڈ 18 کے انتظامی افسران کے تبادلوں کی اجازت الیکشن کمیشن سے لینا ہو گی۔