پشاور: (دنیا نیوز) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ گورنر حاجی غلام علی کا کردار کٹھ پتلی کا ہے، ڈوری کسی اور کے پاس ہے۔
اپنے ایک بیان میں سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، اگر گورنر نے انتخابات کا اعلان نہ کیا تو آرٹیکل 6 ان پر لگے گا، تحریک انصاف انتخابات کیلئے پہلے ہی عدالت سے رجوع کر چکی ہے۔
سپیکر مشتاق غنی نے مزید کہا کہ جو کچھ اس وقت صوبے میں ہو رہا ہے وہ ہم سمجھ رہے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا آئینی عہدے کے تقدس کو پامال کرنے میں لگے ہوئے ہیں، انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کر کے گورنر آئین شکنی کر رہے ہیں۔