پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Published On 09 March,2023 06:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی نماز جنازہ بابا گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب، اعجاز چودھری، حماد اظہر، اعظم سواتی، شفقت محمود، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ نے شرکت کی۔

میاں اکرم عثمان، جمشید اقبال چیمہ، محمد خان مدنی، شیخ امتیاز، ملک ظہیر عباس، کھوکھر، اصغر گجر، حسان نیازی، عدنان جمیل، جاوید اکرام ٹونی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

Advertisement