کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے جنرل الیکشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا، کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔
پارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواہشمند خواتین امیدوار 13 مارچ سے انصاف ہاؤس سے فارم وصول کر سکتی ہیں، فارم متعلقہ دستاویزات کے ساتھ 31 مارچ کو انصاف ہاؤس الیکشن سیل میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
صوبائی تنظیم ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد سفارشات مرکزی پارلیمانی بورڈ کو ارسال کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی سے منظوری کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی، حتمی امیدواروں کی فہرست مرکزی پارلیمانی بورڈ جاری کرے گا۔