اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ میں دو دن سے اسلام آباد میں ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چودھری نے لکھا کہ اسلام آباد میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے پٹیشن دائر کر رہے تھے۔
میں دو دن سے اسلام آباد ہوں جہاں عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پیٹیشن دائر کر رہے تھے اس کیس کو آج سنا جائیگا، لیکن حالت یہ ہے کہ مجھ پر لاہور میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کا پرچہ کٹ گیا ہے:) اندازہ لگائیں کیسے کیسے لوگ جنرل ڈائیر محسن نقوی نے لاہور میں لگائے ہیں pic.twitter.com/xHSVOc8HrV
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 9, 2023
سابق وزیر کا کہنا ہے کہ حالت یہ ہے کہ مجھ پر لاہور میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کا پرچہ کٹ گیا ہے، اندازہ لگائیں کیسے کیسے لوگ محسن نقوی نے لاہور میں لگائے ہیں۔