پاکپتن: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی دیوان عظمت چشتی اور ان کی فیملی کے خلاف 5 سال پرانے مقدمے کی فائل کھول لی۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے دیوان فیملی کے مقدمہ نمبری 2/19 بجرم 166 /109 / 409 /420 کو اوپن کر دیا، دیوان عظمت اور سجادہ نشین دربار دیوان مودود مسعود چشتی سمیت فیملی کے تمام ممبران کو 10 مارچ کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم معطل
اینٹی کرپشن کی جانب سے دیوان فیملی کو اینٹی کرپشن ویجلنس ٹیم ساہیوال کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، عدم پیشی کی صورت میں ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی کا بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔