پشاور: (دنیا نیوز) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ اگر کل تک گورنر نے انتخابات کی تاریخ نہ دی تو میں سپریم کورٹ جاؤں گا۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر کل تک انتخابات کی تاریخ نہ دی گئی تو گورنر پر آرٹیکل 6 اور توہین عدالت لاگو ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 8 ہزار رضائیاں روانہ
مشتاق غنی نے کہا کہ آئینی اقدام میں تعاون نہ کرنے پر گورنر خیبر پختونخوا کے خلاف رٹ میں سپریم کورٹ میں دائر کروں گا۔