اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے کل ہونے والے اہم اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس کی تاریخ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کی درخواست پر تبدیل کی گئی ہے، خصوصی اجلاس میں الیکشن کمیشن نے دونوں کو طلب کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی انتظامات نہ کیے گئے تو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو گا: الیکشن کمشنر پنجاب
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا کل ہونے والا اجلاس اب جمعہ ہو گا، اجلاس میں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال اور انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔