سکیورٹی انتظامات نہ کیے گئے تو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو گا: الیکشن کمشنر پنجاب

Published On 15 March,2023 07:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے مخصوص اور جنرل نشستوں کیلئے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے پنجاب میں سکیورٹی کے غیر مناسب انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو سکیورٹی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب حکومت نے سکیورٹی کے اطمینان بخش انتظامات نہ کئے تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب کی نگران حکومت کو تقرر و تبادلوں کی اجازت دے دی

صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ حالات ایسے ہی رہے تو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو گا، سکیورٹی عملے کی کم تعداد کے باعث کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے دوران ناخوشگوار واقعات پیش آ رہے ہیں، ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے اطمینان بخش انتظامات نہیں کئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے کہا کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران امن و امان کے حالات شدید خراب ہو رہے ہیں، انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی طرف سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔
 

Advertisement