بہاولنگر: ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں دوگرپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
بہاولنگر پولیس کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران دونوں جانب سے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔