چنیوٹ : تیز رفتار ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Published On 13 March,2023 07:02 am

چنیوٹ ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چنیوٹ میں تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement