لاہور: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن ٹیم سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رحیم یار خان سے لاہور ہیڈ کوارٹر لے آئی۔
محمد خان بھٹی کو کل اتوار کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، چند روز قبل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کیا تھا ان کو پہلے رحیم یار خان اینٹی کرپشن ریجن میں منتقل کیا گیا، عدالت کی جانب سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر انہیں اینٹی کرپشن رحیم یار ریجن کے حوالے کیا گیا تھا، گزشتہ روز رحیم یار خان کی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد خان بھٹی 24 گھنٹے کے راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن لاہور کے حوالے
اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو مقدمہ نمبر 3/23 میں محمد خان بھٹی مطلوب تھے، اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے گزشتہ روز راہداری ریمانڈ کیلئے درخواست جمع کروائی تھی، محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے، ان پر تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے، سی اینڈ ڈبلیو کا ایکسئین پہلے ہی گرفتار ہے۔