پی ٹی آئی ریلی، روٹ کے تعلیمی ادارے دوپہر 12 بجے بند کرنے کا فیصلہ

Published On 13 March,2023 03:55 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں آج پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی ریلی کے روٹ میں آنے والے تمام تعلیمی اداروں کو دوپہر 12 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی آج زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی کے حوالے سے کمشنر محمد علی رندھاوا نے ریلی کے روٹ پر آنے والے تمام سکولز اور کالجز دوپہر 12بجے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

سیکرٹری سکولز، ہائر ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری آئی اینڈ سی کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

سکیورٹی خدشات کے باعث سرکلر روڈ پر دکانیں بھی دوپہر 12 بجے بند کردی جائیں گی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور شہر میں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا تھا تاہم بعدازں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو آج لاہور میں مشروط طور پر ریلی نکالنے کی اجازت دے دی تھی۔

 

 

Advertisement