اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے دفعہ 144سے متعلق دراخوستوں پر الیکشن کمیشن نے نگران پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔
چیف سیکرٹری پنجاب کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نگران پنجاب حکومت سے حقائق کے حوالے سے رپورٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن آئین کے تحت شفاف اور پُرامن انتخابات کروانے کا پابند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا
الیکشن کمیشن نے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست کے متن کو سامنے رکھ کر کل تک الیکشن کمیشن کو جامع رپورٹ دیں تاکہ مزید لائحہ عمل پر غور کیا جائے۔