اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی نگران حکومت کو تقرر و تبادلوں کی اجازت دے دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو جاری مراسلے میں افسران و ملازمین کو چھٹیاں دینے کی اجازت بھی دے دی گئی، پنجاب کی نگران حکومت کو سیکرٹریٹ کے گریڈ 19 اور ماتحت افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے گریڈ 17 اور ماتحت افسران، ملازمین کے تقرر و تبادلوں کی بھی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ تقرر و تبادلوں کے احکامات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیں، گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران اور پولیس کے تقرر و تبادلے کی منظوری الیکشن کمیشن سے لی جائے گی۔