سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر مقدمات کا نوٹس لے لیا

Published On 22 March,2023 08:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر مقدمات کا نوٹس لے لیا۔

29 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی اسلام آباد سے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کر لی گئیں، اس کے علاوہ توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی پیشی پر دہشتگردی کی دفعات پر بھی بریفنگ کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب کو بھی عمران خان پر وزیر آباد حملے کے حوالے سے بریفنگ کیلئے طلب کر لیا گیا، داخلہ کمیٹی نے پولیس کی سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک آپریشن کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی، پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔
 

Advertisement