لاہور: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں آج اپریل فول یعنی 'بیوقوف بنانے' کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
کوئی فون کھڑکائے گا، کہانی گھڑ کے بیوقوف بنائے گا، کوئی باتوں ہی باتوں میں دماغ چکرائے گا، پھر مذاق اڑائے گا، اگر آپ بیوقوف بننا نہیں چاہتے تو خبردار رہیں، کوئی غیرمعمولی بات کہے توپہلے سوچیں، سمجھیں پھر یقین کریں۔
ان کے علاوہ کوئی بھی کسی کو بھی دھوکے سے بلا سکتا ہے اور بیوقوف بنا سکتا ہے۔
آج کہیں بھی جائیں تو گاڑی سٹیکرز سے بھری مل سکتی ہے، لنچ باکس میں نقلی کیڑے مکوڑے بھی ہوسکتے ہیں، بسکٹس میں کریم کی جگہ ٹوتھ پیسٹ ہوسکتا ہے۔
کیونکہ آج کا دن قدم پھونک پھونک کر رکھنے کا ہے، دنیا بھر میں آج ایک دوسرے کو بیوقوف بنانے کا دن ’اپریل فول‘ منایا جا رہا ہے۔
تو محتاط رہتے ہوئے چاہیں تو آپ بھی دوست کو اپریل فول بنا سکتے ہیں، مگر ایسے کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔