لاہور میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 01 April,2023 03:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بیکریز اور فوڈ پوائنٹس کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد رمضان میں کاروباری اوقات کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کو افطار سے صبح 6 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی جب کہ رمضان میں تمام بیکریاں رات ایک بجے تک کھولی جاسکتی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے تین روز بھی بیکریوں کو رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم ہسپتال، میڈیکل سٹور، لیبارٹریز، ملک شاپس اور تندور پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔