اسلام آباد: (دنیا نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا جبکہ 20 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 946 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 47 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.60 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
COVID-19 Statistics 04 April 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 4, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 2,946
Positive Cases: 47
Positivity %: 1.60%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 20
(shared by NCOC-NIH)
24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا۔ این آئی ایچ کے مطابق انتقال کر جانے والے مریض کا تعلق پنجاب سے تھا۔
محکمے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 485 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 19 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کی شرح 3.92 فی صد رہی۔
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 193 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 6 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 3.11 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 20 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔