رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی تاحال اپنے عہدے پر موجود

Published On 04 April,2023 11:53 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی نے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا، سپریم کورٹ کی جانب سے عشرت علی کو تاحال چارج چھوڑنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا، حکومت نے گریڈ 22 کے سینئر افسر عشرت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

یاد رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے عشرت علی کو ستمبر 2022ء میں بطور رجسٹرار سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا تھا، حکومت نے ڈیپوٹیشن پرعشرت علی کی خدمات سپریم کورٹ کے حوالے کی تھیں۔

Advertisement