الیکشن التواء معاملہ: 3 رکنی بنچ کیس نہ سنے، اٹارنی جنرل نے درخواست دائر کر دی

Published On 03 April,2023 11:45 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن التوا کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس نہ سنے۔

اٹارنی جنرل کی 7 صفحات پر مشتمل متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ازخود نوٹس کیس نہ سننے والے ججزپر مشتمل عدالتی بنچ بنایا جائے۔

Concise Statement Final by Wasif Shakil

خیال رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بنچ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے، عدالت نے آج سیکرٹری داخلہ  اور سیکرٹری خزانہ کو طلب کر رکھا ہے۔ 

Advertisement