اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹوریویو ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے، حکومت اس کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضے مد نظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کو سابق وزیراعظم کی انتقامی کارروائی ، عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش قرا ردیتے ہوئے کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کی صدر نے منظوری دے دی تھی۔