اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ آج صرف ان افراد کو سپریم کورٹ کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سپریم کورٹ میں آج وہی افراد داخل ہوں گے جن کے مقدمات زیرسماعت ہوں گے یا جن کو سپریم کورٹ انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ جاری ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے اور اس کا نفاذ برابری کی سطح پر کیا جائے گا۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کہ ریڈ زون میں تعینات پولیس اور دیگر معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ’پکار 15 ‘ پر دیں۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 2, 2023
کل سپریم کورٹ آف پاکستان میں وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیرسماعت ہوں گے
یا جن کو سپریم کورٹ انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ جاری ہوگا۔
قانون کا احترام سب پر لازم ہے اور اس کا نفاذ برابری کی سطح پر کیا جائے گا۔
ریڈ زون میں تعینات…
یاد رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی درخواست پر سپریم کورٹ میں آج دن ساڑھے 11 بجے سماعت ہو گی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی خصوصی بنچ سماعت کرے گا۔