لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی بحران حصول اقتدار کیلئے عمران کی بھوک اور غیر منصفانہ و جانبدارانہ عدالتی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عدالت کو آئین ری رائٹ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے، متنازعہ انتخابات ملکی سالمیت اور اتحاد کیلئے زہر بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کریم پاکستان کی حفاظت اور ہماری رہنمائی فرمائے، تین رکنی بنچ کے فیصلہ سے آئینی اور سیاسی بحران مزید گہرا ہوتا نظر آرہا ہے۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 4, 2023
سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز کی بات سنی گئی نہ احکامات ، سیاسی جماعتوں کی سنے جانے کی درخواست مسترد کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فل کورٹ کی استدعا بھی مسترد کی گئی، سپریم کورٹ کی اندرونی تقسیم نہایت افسوسناک امر ہے۔