حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران سے ملاقات کروائے: خواجہ سعد رفیق

حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران سے ملاقات کروائے: خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو احتجاج کا عذر ختم کر دینا چاہیے، غیر ملکی مہمانوں کی پاکستان آمد پر جھگڑا کرنا پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال غیر مشروط طور پر واپس لینی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ان کے قائد کی ملاقات کروا بھی دے تو بھی پی ٹی آئی احتجاج کا کوئی اور بہانہ نکال سکتی ہے۔