کوئٹہ: (دنیا نیوز) سینیٹ اور پارلیمنٹ کے بعد بلوچستان نے بھی پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کروانے کی قرارداد منظور کر لی۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر جان محمد جمالی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس کے دوران صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کی جانب سے پورے ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی وقت میں کرانے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پالیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، ملک میں بیک وقت انتخابات کرانے کی قرارداد منظور
بلوچستان اسمبلی میں مردم شماری میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو اعزازیہ دینے کی قرارداد بھی پیش کی گئی اس قرارداد کو بھی متفقہ طور کر منظور کر لیا گیا، یہ قرارداد رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے پیش کی تھی، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13 اپریل کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔