لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا جبکہ 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر اور اس کا اختتام 11 بجکر 59 منٹ پر ہوگا، تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، پیسیفک، انڈین اوشین اور انٹارکٹکا میں کیا جاسکے گا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال دو دو مرتبہ سورج اور چاند گرہن ہوں گے، پاکستانی میں دونوں چاند گرہن دکھائی دیں گے جبکہ سال 2023ء کے دونوں سورج گرہن کا پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔