دینہ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سراج الحق صاحب بات کرنے آئے ہیں تو ادھر علی زیدی کو اٹھا لیا، حکومت پہلے مذاکرات کیلئے ماحول تو بنائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا گرفتاریاں بھی ہوں، لوگوں پر تشدد بھی ہوتا رہے اور مذاکرات بھی ساتھ ہوں، آئین بڑا واضح ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر جو عمل نہیں کرتا تو آرٹیکل 190 اور 204 کے تحت اس کیخلاف کارروائی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے انکشاف پر کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں، فواد چودھری
انہوں نے کہا سپریم کورٹ 6 ماہ کی سزا بھی سنا سکتی ہے، پانچ سال کی نااہلی بھی دے سکتی ہے، وزیر اعظم کا دل یہی ہے جب تک نااہلی نہ ہو انہوں نے باز نہیں آنا، نااہلی کا پورا منصوبہ لندن میں ہی بنا ہے عملدرآمد یہاں پر ہو رہا ہے، PP-25 سے الیکشن لڑوں گے، سابقہ ایم پی اے بھی ہمارا بھائی ہے۔