کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف سندھ نے جماعت اسلامی کے ساتھ بلدیاتی سطح پر اتحاد کی مخالفت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات سے پہلے ہی مسائل کھڑے ہو گئے، تحریک انصاف سندھ نے اپنی قیادت کو جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کی درخواست کر دی۔
جماعت اسلامی کی قیادت تحریک انصاف سے مذاکرات میں کراچی کی بلدیاتی سیاست پر بھی بات کر رہی ہے، میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت سے جماعت اسلامی کی کامیابی ممکن ہو سکتی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کسی ایسی ریس کا حصہ نہیں بننا چاہتے جس کا جیتنے والا کوئی اور ہو، میئر پیپلز پارٹی کا بنے یا جماعت اسلامی کا ہماری کوئی دلچسپی نہیں، ہم مئیر کے الیکشن سے باہر ہیں۔