لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔
اپنے تعزیتی بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مفتی عبدالشکور انتہائی سچے اور کھرے انسان تھے، دین اسلام کیلئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، مفتی عبدالشکور کی حج کے حوالے سے خدمات قابل فخر ہیں، انہوں نے ہمیشہ حق کیلئے آواز بلند کی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی تاریخ پر اے پی سی کی باتیں ابھی صرف ہوائی ہیں، پرویز الٰہی
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی شخصیت سادگی کا عملی نمونہ تھی، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے، ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔