وزیر اعلیٰ نے لاہور کا پارکنگ نظام ڈیجیٹلائز کرنے کی منظوری دیدی

Published On 18 April,2023 11:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور پارکنگ کمپنی سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر پارکنگ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔

200 سے زائد پارکنگ سٹینڈز کو تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹلائزڈ کیا جا رہا ہے، صوبائی دار الحکومت میں پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے ضلعی انتظامیہ نے سفارشات تیار کی تھیں، پارکنگ کمپنی میں جلد از جلد ایم ڈی اور خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل بھی شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گندم، چینی، کھاد کی سمگلنگ کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لاہور میں پارکنگ کا نظام درہم برہم ہونے سے ٹریفک کے شدید مسائل ہیں، پارکنگ کا نظام لاہور کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہے جس کو جلد بہتر بنایا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پارکنگ کے نظام سے متعلق سفارشات پر مبنی بریفنگ وزیراعظم شہبازشریف کو بھی پیش کی، وزیراعظم نے بہترین اقدامات کرنے پر کمشنر علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی تعریف کی۔