2023 کا پہلا سورج گرہن کل ہوگا

Published On 19 April,2023 07:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کے کئی ممالک میں کل 20 اپریل کو سال 2023 کے پہلے سورج گرہن کا نظارہ کیا جائے گا۔

یہ سورج گرہن آسٹریلیا، جنوبی مشرقی ایشیا، بحر الکاہل، بحر ہند اور انٹار کٹیکا کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا،تاہم پاکستان اور بھارت میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پر ہوگا، سورج کو مکمل گرہن 7 بجکر 37 منٹ پر لگے گا اور 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا جب کہ سورج گرہن کا اختتام 11 بجکر 59 منٹ پر ہوگا۔